Sunday, December 29, 2024
ہومPakistanحکومت اور اپوزیشن کی نظریں کس پر ہیں ۔۔۔؟شاہزیب خانزادہ کا تجزیہ

حکومت اور اپوزیشن کی نظریں کس پر ہیں ۔۔۔؟شاہزیب خانزادہ کا تجزیہ



کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک )  حکومت اور اپوزیشن کی نظریں کس پر ہیں ۔۔۔؟سینئر اینکر پرسن شاہزیب خانزادہ نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کی نظریں پاکستان کی معیشت پر ہیں کہ یہ کہاں جائے گی، حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ موجودہ پروگرام ختم ہونے کے بعد نئے معاہدے کی بات کررہی ہے۔

نجی ٹی وی پر اپنے پروگرام میں تجزیہ پیش کرتے ہوئے شاہزیب خانزادہ کا کہنا تھا کہ حکومت معاشی اصلاحات خصوصاً ٹیکس وصولی بڑھانے اور ایف بی آر میں اصلاحات کی باتیں کررہی ہے اور آئی ایم ایف کا بھی یہی مطالبہ ہے، دوسری طرف مشترکہ مفادات کونسل میں وزیر خزانہ کو رکن نہیں بنایا گیا لیکن پہلی بار وزیرخارجہ کو شامل کرلیا گیا ہے، حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پوری کرتے ہوئے نئی ٹیکس سکیم لاگو کرنے کیلئے ریگولیٹری آرڈر جاری کردیا ہے۔

پروگرام میں سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل ، شبر زیدی اور تحریک انصاف کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے بھی شرکت کی ۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں