Monday, December 23, 2024
ہومPakistanحکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات کو دھچکاعمران خان نے پھر...

حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات کو دھچکاعمران خان نے پھر 2 مطالبات رکھ دیئے



(ارشاد قریشی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ہونے والے  ممکنہ مذاکرات کو ایک اور دھچکا دے دیا،سابق وزیر اعظم نے ایک مرتبہ پھر 2 مطالبات رکھ  دئے۔ 

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی بہن علیمہ خان نے ان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ہم نے پانی پی ٹی آئی کو بتایا کہ ڈی چوک کا نیا نام شہداء چوک رکھ دیا ہے،یہ ہمیشہ رہے گا،اتوار کا دن یوم شہداء کے لیے مقرر ہو چکا ہے،دنیا بھر میں شہداء کے لئے دعا کی جائے گی۔ 

 ان کا کہناتھا کہ بہت شواہد آچکے ویڈیوز بھی آئیں یہ حقائق چھپا نہیں سکیں گے ،شواہد سامنے آرہے ہیں اداروں اور ہسپتالوں سے لوگ دے رہے ہیں،آج نہیں تو کل سب کچھ ظاہر ہو جائے گا ،انہوں نے کہا کہ اتوار کو باغ ناران پشاور میں شہداء کے لیے سب جمع ہوں گے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ پانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں دیوار سے لگا دیا گیا ہے،ہمارے پاس کوئی چوائس نہیں،2ہی مطالبات ہیں کہ ڈی چوک سانحہ اور9 مئی کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری 3سینئر موسٹ ججز سے کروائی جائے اور پی ٹی آئی کے بے گناہ کارکنان کو رہا کیا جائے ۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ اگر یہ مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو بانی پی ٹی آئی نے اوورسیز پاکستانیوں کو کہا ہےوہ رقوم پاکستان نہ بھیجیں،انہوں نے کہا کہ یہ وہی اوورسیز پاکستانی ہیں جن کو آپ ووٹ کا حق دینے کو تیار نہیں، جنھیں کال کرکے دھمکیاں دیتے ہیں،یہ وہی پاکستانی ہیں جنہیں یہ کہا جاتا ہے کہ آپ کے پاکستان لینڈ کرتے ہی آپ کو حراست میں لے لیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں: مذاکرات میں کوئی پیشگی شرائط نہیں ہوں گی،بیرسٹر گوہر علی خان





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں