Thursday, January 2, 2025
ہومPakistanحکومت سازی سے پہلے تبصرہ نہیں چاہتے، امریکا

حکومت سازی سے پہلے تبصرہ نہیں چاہتے، امریکا


فائل فوٹو

امریکا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں حکومت بننے سے پہلے اس پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتے، کسی بھی ملک میں سیاسی اتحاد اس ملک کا اپنا فیصلہ ہوتا ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ بےضابطگیوں کے کسی بھی دعوے کی مکمل تحقیقات دیکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اظہار رائے اور تعلق کی آزادی پر پابندیوں کی رپورٹس پر تشویش ہے۔

میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ پاکستان سے آزادی اظہار رائے کا احترام، ٹوئٹر سمیت کسی بھی سوشل میڈیا تک رسائی کو بحال کرنے کا مطالبہ کرتے رہتے ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی حکام سے بنیادی آزادیوں کا احترام کرنے اور اس کی اہمیت پر زور دیتے رہے ہیں اور زور دیتے رہیں گے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں