Monday, December 23, 2024
ہومPakistanحکومت سے مذاکرات پی ٹی آئی کے مطالبات کا ڈرافٹ سامنے آ...

حکومت سے مذاکرات پی ٹی آئی کے مطالبات کا ڈرافٹ سامنے آ گیا



(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومتی کمیٹی تشکیل دیئے جانے کے بعد حکومت سے مذاکرات کیلئے مطالبات کا ڈرافٹ تیار کرلیا۔ تحریک انصاف نے حکومتی مذاکراتی ٹیم کی تشکیل کےباعث سول نافرمانی سے متعلق عملی اقدامات بھی روک لئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے پانچ ہزار سیاسی قیدیوں کی فہرست تیار کی گئی ہے، جن میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا نام سرفہرست ہے۔پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی مطالبات میں شامل ہے، 9 مئی اور 26 نومبر کی انکوائری کیلئے جوڈیشل کمیشن کے مطالبات رکھیں گے۔

پی ٹی آئی کا مطالبہ ہے کہ جوڈیشل کمیشن سپریم کورٹ کے تین موسٹ سینئر ججز پر مشتمل ہو۔

یہ بھی پڑھیں:چیمپئنزٹرافی؛ انگلینڈ 15رکنی سکواڈ کا اعلان کرنیوالی پہلی ٹیم بن گئی،اہم کھلاڑی آؤٹ





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں