Tuesday, January 7, 2025
ہومPakistanحکومت پاکستان انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کا احترام کرے اور مظاہرین...

حکومت پاکستان انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کا احترام کرے اور مظاہرین پرامن رہیں: امریکی محکمہ خارجہ


  • امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کا احترام کرے۔
  • محکمہ خارجہ نے مظاہرین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پرامن احتجاج کریں اور تشدد سے باز رہیں۔
  • پشاور سے روانہ ہونے والی احتجاجی رہلی اسلام آباد کے مضافاتی علاقے چونگی نمبر 26 پہنچ گئی ہے اور صورت حال کشیدہ ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملرنے کہا ہے کہ ہم’ مظاہرین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پرامن طریقے سے احتجاج کریں اور تشدد سے باز رہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم پاکستانی حکام سے بھی یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کا احترام کریں۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان، ایک صحافی کے سوال کا جواب دے رہے تھے۔ صحافی نے پوچھا تھاکہ پاکستان میں خودکش بم دھماکے ہو رہے ہیں، فرقہ وارانہ جھڑپیں اور سیاسی افراتفری کی صورت حال ہے اور اس وقت میں ہزاروں لوگ اپنے سیاسی رہنما کی رہائی کے لیے مظاہرہ کر تے ہوئے پولیس کے ساتھ جھڑپیں کر رہے ہیں۔ پاکستان کو اس بحران سے گزرتے ہوئے دیکھ کر آپ کیا کہتے ہیں؟

پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران چونگی نمبر 6 کی صورتِ حال

میتھیو ملر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پاکستان امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستانی آئین کا احترام اور قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنائے ۔ انہوں نے کہا، “پاکستان اور دنیا بھر میں، ہم آزادائ اظہار اور پرامن اجتماع کی حمایت کرتے ہیں۔”

پاکستان سے وائس آف امریکہ کے عاصم علی رانا نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا پشاور سے روانہ ہونےوالا قافلہ اسلام آ باد کے مضافاتی علاقے چونگی نمبر 26 پر پہنچ گیا ہے۔

مظاہرین کو اسلام آباد داخل ہونے سے روکنے کے لیے چونگی نمبر 26 کے آس پاس سیکیورٹی۔ فورسز کی بھاری نفری تعینات ہے۔ 25 نومبر 2024

مظاہرین کو اسلام آباد داخل ہونے سے روکنے کے لیے چونگی نمبر 26 کے آس پاس سیکیورٹی۔ فورسز کی بھاری نفری تعینات ہے۔ 25 نومبر 2024

انہیں اسلام آباد میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موجود ہے جو مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کر رہی ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ مظاہرین کے پاس بھی آنسو گیس کے گولے اور گنز موجود ہیں اور وہ انہیں سیکیورٹی فورسز کے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔ جب کہ مظاہرین پتھراؤ بھی کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مظاہرین کی تعداد 10 سے 15 ہزار ہے اور چونگی نمر 26 پر صورت حال کشیدہ ہے۔



Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں