Saturday, December 28, 2024
ہومPakistanحکومت کا امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کے مقابلے میں قرارداد لانے...

حکومت کا امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کے مقابلے میں قرارداد لانے کا اعلان



(24 نیوز)حکومت کا امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کے مقابلے میں قرارداد لانے کا اعلان ۔نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی قرارداد پر فوری ردعمل دیا،امریکی قرارداد پر ہم قرارداد لائینگے۔

نائب وزیراعظم ،وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے قرارداد کا مسودہ تیار کرلیا،ہم مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں،پاکستان امریکہ کیساتھ تعمیری بات چیت کا خواہاں ہے،کل یا پرسوں امریکی قراردادکی مخالفت میں متفقہ قرارداد لائینگے،ہم بھی دوسرے ملکوں کے معاملات پر بات کرسکتے ہیں،امریکی کانگرس میں منظور قرارداد کو پاکستان نے مستردکیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے معاملات میں مداخلت کا کسی کو حق نہیں دے سکتے،شہباز حکومت فلسطین پر متحرک کردار ادا کررہی ہے،سوشل میڈیاپر توہین آمیز مواد پیش کیا جارہاہے،ہم بھی چاہتے ہیں اووسیزپاکستانیوں کو حق ملے۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کرنے کیلئے مسودہ تیار کرلیا، قرارداد کا مسودہ اپوزیشن کے ساتھ بھی شیئرکریں گے، ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔

وزیر خارجہ نے اپوزیشن رہنماؤں سمیت تمام جماعتوں سے امریکی قرارداد کے خلاف مشترکہ موقف اپنانے کی اپیل کی۔ امریکی قرارداد سے متعلق دفترخارجہ نے کل رد عمل دیا تھا۔

افغان بھائیوں نے ہماری پیٹھ پر ہمیشہ چھرا گھونپا:عامر ڈوگر

اس سے قبل سنی اتحاد کونسل کے رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے حملے ہمیشہ افغانستان سے ہوئے، افغان بھائیوں نے ہماری پیٹھ پر ہمیشہ چھرا گھونپا، افغانستان سے متعلق ایک جامع پالیسی بنانے کی ضرورت ہے۔

اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، وزیراعظم شہباز شریف قومی اسمبلی ایوان میں پہنچ گئے۔قومی اسمبلی اجلاس میں بجٹ کی منظوری کا عمل جاری ہے، اپوزیشن نے خارجہ ڈویژن کے دو مطالبات زر پر کٹوتی کی 27 تحاریک پیش کردیں، خارجہ امور ڈویژن کے مطالبات زر پر کٹوتی کی تحاریک پر اراکین نے بحث کی۔

سنی اتحاد کونسل کے رکن اسمبلی عامر ڈوگر نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج ہماری خارجہ پالیسی کمپرومائزڈ ہے، ہمیں آزاد اور خود مختار پالیسی بنانے کی ضرورت ہے، مظلوم فلسطینی بھائیوں کو آج ہم نے اکیلا چھوڑ دیا ہے،ہمارے ہمسایوں کے ساتھ تعلقات بہتر ہونے چاہیں، بھارت کے ساتھ ہمیں تعلقات بہتر بنانے ہوں گے، ہمیشہ دہشت گردی کے حملہ افغانستان سے ہوئے، افغان بھائیوں نے ہماری پیٹھ پر ہمیشہ چھرا گھونپا، افغانستان سے متعلق ایک جامعہ پالیسی بنانے کی ضرورت ہے۔

وزیرِ خارجہ،وزیراعظم مسئلہ فلسطین پر  توانا آواز بلند کریں:علی محمد خان 
سنی اتحاد کونسل کے علی محمد خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کے لئے سب سے اہم مسئلہ فلسطین ہے، سیو غزہ کمپین کچھ مہینوں سے چل رہی ہے، وزیر خارجہ تشریف لے جائیں گے تو سیو غزہ کیمپین کو تقویت ملے گی،قائدِ اعظم نے فلسطینیوں کے وکیل کے طور پر پالیسی کا فریم ورک دیا، قائد اعظم کی پالیسی کے مطابق اسرائیل مغرب کا ناجائز بچہ ہے، فلسطین میں شہادتوں کی اکثریت بچوں اور عورتوں کی ہے، اسرائیل ہسپتالوں میں بچوں اور خواتین کو مار رہا ہے۔

علی محمد خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی نے اس مسلئے پر توانا آواز بلند کی، وزیرِ خارجہ اور وزیراعظم مسئلہ فلسطین پر ویسی ہی توانا آواز بلند کریں، بانی پی ٹی آئی نے افغانستان میں امن کے لئے دو او آئی سی کانفرنسز منعقد کیں، بانی پی ٹی آئی نے فلسطین اور امت مسلمہ کے مسائل پر اسلامک بلاک کی بات کی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں