Tuesday, December 24, 2024
ہومPakistanحکومت کے پاس تحریک انصاف پر پابندی کیلئے ثبوت موجود ہے: اعظم...

حکومت کے پاس تحریک انصاف پر پابندی کیلئے ثبوت موجود ہے: اعظم نذیر تارڑ



(24نیوز) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاہے کہ حکومت کے پاس پی ٹی آئی پر پابندی کے لیے ثبوت موجود ہے۔

وفاقی وزیر برائے قانون اعظم نذیر تارڑ نے دعوٰی کیا ہے کہ حکومت کے پاس پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگانے کیلئے ٹھوس ثبوت موجود ہیں، وفاقی حکومت تحریک انصاف پر پابندی کے معاملے پر سنجیدگی سے سوچ رہی ہے،پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس تحریک انصاف پر پابندی کیلئے مواد موجود ہے،اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ہم ریفرنس دائر کرنے سے پہلے اتحادیوں کو بھی ساتھ ملایا جائے گا،تمام سیاسی اور قانونی پہلوؤں کو دیکھا جائے گا پھر ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: شعیب شاہین پی ٹی آئی کے قائم مقام  سیکرٹری اطلاعات تعینات 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں