Friday, December 27, 2024
ہومPakistanحکومت یا اپوزیشن: تحریکِ انصاف اپنی حکمتِ عملی کا اعلان آج کرے...

حکومت یا اپوزیشن: تحریکِ انصاف اپنی حکمتِ عملی کا اعلان آج کرے گی



پاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ کسی جماعت میں شمولیت کرنے کے فیصلے کا اعلان عمران خان سے ملاقات کے بعد منگل کی شام تک کر دیا جائے گا۔

بیرسٹر گوہر کے مطابق تحریکِ انصاف مسلم لیگ ن یا پیپلز پارٹی کے ساتھ نہیں بیٹھے گی اور آئندہ دو روز میں وزارتِ عظمیٰ، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ کے لیے ناموں کا اعلان کر دیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کے اعلان کردہ انتخابی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے 93 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ اب آزاد امیدواروں کو کسی بھی رجسٹرڈ سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کر نی ہے۔

اب تک یہ واضح نہیں ہے کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کس جماعت میں شامل ہوں گے۔ البتہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ارکان مجلس وحدت مسلمین میں شامل ہیں جو پہلی مرتبہ قومی اسمبلی میں پہنچی ہے اور اسے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلعے کرم سے ایک نشست پر کامیابی ملی ہے۔

پی ٹی آئی سربراہ بیرسٹر گوہر علی خان نے 10 فروری کو اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا تھا کہ پی ٹی آئی کا ایم ڈبلیو ایم سے انتخابی اتحاد ہے۔



Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں