حیدر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں 29 ماہ کی بچی پولیو سے متاثر ہوگئی۔
حکام کے مطابق پولیو سے متاثرہ بچی کا تعلق لیاقت کالونی پریٹ آباد یو سی 5 حیدرآباد سے ہے، بچی شدید غذائی قلت کا شکار ہے، ویکسینیشن سٹیٹس چیک کر رہے ہیں۔
حکام کا مزید کہنا ہے کہ سندھ میں اس سال پولیو کیسز کی تعداد تین ہوگئی، جبکہ ملک بھر میں اب تک پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔