Saturday, December 28, 2024
ہومPakistanحیران ہوں ایران نے اچانک ایسا کیوں کیا، سراج الحق

حیران ہوں ایران نے اچانک ایسا کیوں کیا، سراج الحق


فائل فوٹو۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حیران ہوں ایران نے اچانک ایسا کیوں کیا۔ ہم چاہتے ہیں دونوں ممالک باعزت طریقے سے مذاکرات کریں۔ 

سراج الحق نے ان خیالات کا نصیر آباد سے جیو نیوز سے گفتگو کے دوران کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستان، ایران اپنے مسائل مذاکرت کے ذریعے حل کریں۔ اگر دہشتگردی پاکستان اور ایران میں ہے تو یہ سب کا مشترکہ مسئلہ ہے۔ 

سراج الحق نے کہا کہ ایک دوسرے کی حدود میں داخل ہو کر کارروائی سے تعلقات مزید خراب ہوں گے۔ دونوں ممالک کی خرابی سے بھارت، اسرائیل اور امریکا کو فائدہ ہوگا۔ 

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پڑوسیوں کے درمیان کوئی لڑائی ہوتی ہے تو فائدہ کوئی اور اٹھاتا ہے۔ دہشتگرد پکڑنے کےلیے پاکستان میں قوانین موجود ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں