Monday, December 23, 2024
ہومPakistanخاتون پولیس اہلکار نے فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کر دی

خاتون پولیس اہلکار نے فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کر دی



(24 نیوز) کراچی میں خاتون پولیس اہلکار نے فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کر دی، کینٹ سٹیشن سے ملنے والا لاکھوں روپے سے بھرا بیگ مالک کو لوٹا دیا۔

لاہور سے پاکستانی نژاد امریکی شہری کراچی آیا تھا، کینٹ سٹیشن پر امریکہ سے لوٹنے والے شہری کا بیک کھو گیا، ریلوے پولیس نے امریکی نیشنل پاکستانی شہری کا بیگ ڈھونڈ نکالا، امریکن نینشل شہری کو لاکھوں روپے مالیت کے ڈالر ، پاکستانی کرنسی اور سونا واپس لو ٹا دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات کی بارشوں اور برفباری کی پیشنگوئی، الرٹ جاری

امریکا سے لوٹنے والے متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ سامان ملنے کی کوئی اُمید نہیں تھی، ریلوے پولیس کی کارکردگی سے بہت متاثر ہوا ہوں۔

دوسری جانب ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ غیر ملکی شہری کے بیگ میں لیپ ٹاپ ، لاکھوں روپے رقم، اور پاسپورٹ اور غیر ملکی دستاویزات موجود تھے، شہری کو ڈھونڈ کر اس کے حوالے سامان کر دیا گیا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں