مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) شادی شدہ خاتون کو پھندا دیکر قتل کرنے پر خاوند سمیت چار افرادکے خلاف مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق لاہور کماہاں کے رہائشی معروج دین نے تھانہ مصطفی آباد میں مقدمہ درج کرواتے وقت موقف اختیار کیا ہے کہ میری بیٹی رخسانہ بی بی کی شادی چار سال قبل رائے کلاں کے محمد عرفان سے ہوئی تھی اور گزشتہ چار سال سے ہی میری بیٹی پر تشدد کر رہے تھے، میری بیٹی کے دو بچے بھی ہیں، گزشتہ رات ساڑھے دس بجے مجھے رائے کلاں سے فون آیا کہ آپ کی بیٹی فوت ہو گئی ہے جب ہم موقع پر پہنچے تو میری بیٹی کے گلے پر پھندے کے نشانات واضع تھے، میری بیٹی کو اس کے خاوند محمد عرفان،عرفان کی والدہ بشیراں بی بی،اور بہنوں ثناء اور مہوش وغیرہ نے ہم مشورہ ہوکر قتل کر دیا پولیس تھانہ مصطفی آباد نے معروج دین کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور منتقل کر دیا۔