(وقاص عظیم)خاتون کی ٹریفک وارڈن کوگالیاں دینے کی ویڈیومنظرعام پرآگئیں۔
تفصیلات کے مطابق خاتون ڈرائیور ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جا رہی تھی،2 روزقبل صدیق ٹریڈسینٹرگلبرگ پرتحریک لبیک پاکستان کی ریلی تھی۔
ریلی کے سلسلہ میں ٹریفک پولیس کی جانب سے ڈائیورشن لگائی گئی تھی،خاتون نے ڈیوٹی پر کھڑے وارڈن کو راستے کی بندش پر گالی نکالی,جس پر وارڈن نےصبرو تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جواب میں خاتون کو تھینک یو کہا.
یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی وزیر نے استعفیٰ دینے کی دھمکی دیدی
دوسری جانب سی ٹی او عمارہ اطہر کی جانب سے صبرو تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرنے پر وارڈن کو شاباش دی۔