Monday, January 6, 2025
ہومPakistanخاور مانیکا تشدد کیس؛ ضمانت خارج ہونے پر روپوش ہونیوالا وکیل گرفتار...

خاور مانیکا تشدد کیس؛ ضمانت خارج ہونے پر روپوش ہونیوالا وکیل گرفتار کہاں سے حراست میں لیا گیا؟جانیے



(24نیوز) سابق خاتون اول بشریٰ بی بی  کے سابقہ شوہرخاور مانیکاتشدد کیس کےمقدمے  میں نامزد وکیل فتیح اللہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ 
 بانی پی ٹی آئی عمران خان  اور ان کی اہلیہ  بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس (عدت کے دوران نکاح) کے مدعی  شوہر خاورمانیکا پر  تشدد کرنے والے وکیل فتیح اللہ کو طویل انتظار کے بعد  گرفتار کرلیا گیا، وکیل فتیح اللہ کی آج درخواست ضمانت منسوخ ہو گئی تھی، جس  پر وکیل کہچری میں چھپ گیا تھا تاہم پولیس نے اب ان کو حراست میں لے لیا ہے۔  
 یاد رہے کہ وکیل فتیح اللہ پر رمنا پولیس سٹیشن میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: حامد رضا کو انتخابات میں سوا لاکھ سے زائد ووٹ پی ٹی آئی کی وجہ سے ملے؟جسٹس نعیم اختر افغان





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں