Saturday, January 4, 2025
ہومPakistanخواتین کے شناختی کارڈ پر والد کے نام کیلئے قواعد میں ترمیم...

خواتین کے شناختی کارڈ پر والد کے نام کیلئے قواعد میں ترمیم کا حکم



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائی کورٹ نے خواتین کے قومی شناختی کارڈ پر والد کا نام برقرار رکھنے کے لیے امیگریشن ڈیپارٹمنٹ قواعد میں ترمیم کا حکم دے دیا۔ 
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے محکمہ امیگریشن اور پاسپورٹ کو ہدایت دی ہے کہ وہ خواتین کو کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ پر اپنے والد کا نام رکھنے کی اجازت دینے والے قوانین میں تین ماہ میں ترمیم مکمل کرے۔

جسٹس عاصم حفیظ نے یہ حکم مہر بانو لنگڑیال کی جانب سے دائر درخواست پر سنایا، درخواست میں کہا گیا تھا کہ ایک شادی شدہ خاتون کو اپنی شناختی دستاویزات پر اپنے والد کا نام رکھنے کا حق ہے۔ 
 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں