پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پشاور ،شانگلہ،چترال، مالا کنڈ ،سوات اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، نوشہرہ ،اپردیر،دیرشہر، براول ، شرینگل،لرجم ،ضلع دیر لوئر ،دیرلوئر،خال واڑی میدان تیمرگرہ ،ثمرباغ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے،زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی،زلزلے کی زیر زمین گہرائی 211کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔