خیبرپختونخوا کے دوردراز علاقے چترال سے منتخب ہو کر ڈپٹی اسپیکر کے عہدے تک پہنچنے والی ثریا بی بی کہتی ہیں کہ برف باری کے دوران انتخابی مہم کے لیے گھنٹوں پیدل چلنا پڑتا تھا۔ اُن کا کہنا تھا کہ بہت سے علاقوں میں خواتین کو باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہے، لہذٰا کوشش ہو گی کہ خواتین کو بااختیار بناؤں۔