Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanخیبر پختونخوااسمبلی کے رکن گریڈ سٹیشن  میں داخل ہوکر بجلی بحال کردی...

خیبر پختونخوااسمبلی کے رکن گریڈ سٹیشن  میں داخل ہوکر بجلی بحال کردی ویڈیو وائرل



(عامر شہزاد ) خیبر پختونخوا میں پشاور رکن صوبائی اسمبلی فضل الہی  بجلی بحالی کے  انوکھے انداز کی ویڈیو وائرل ہوگئی،پشاور میں رحمان بابا گریڈ سٹیشن  میں داخل ہوکر 10فیڈرز کی بجلی بحال کردی۔
وائرل ویڈیو میں رکن اسمبلی کو ا ن کے ساتھیوں کے ساتھ گریڈ سٹیشن میں چارپائیوں پر لیٹے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو میں رکن  صوبائی اسمبلی کا کہنا ہے کہ گرڈ سٹیشن پر ہی رہونگا اور بجلی بند نہ کرنے دوں گا ۔  
صوبائی اسمبلی فضل الہی کا کہنا ہے کہ شیڈول کی خلاف ورزی پر گرڈ سٹیشن  آکر بجلی خود بحال کرنی پڑی۔

یاد رہے کہ اس سے پشاور ایلکٹرسٹی سپلائینگ کمپنی ( پیسکو)  اور ضلعی انتظامیہ نے بجلی لوڈ شیڈنگ کا شیڈول دیا تھا۔

 دوسری جانب ایس ڈی او رشید  گڑھی سب ڈویژن پیسکو نے رحمان بابا پولیس اسٹیشن کو مراسلہ لکھ دیا جس کے مطابق  ایم پی اےفضل الہی اور جمیل نامی شخص نے 45 افراد کے ہمراہ رحمان بابا گرڈ  سٹیشن پر دھاوا بولا ،ایم پی اے فضل الہی نے پولیس کی موجودگی میں زبردستی اخون آباد اور شلوزان فیڈر چالو کرائے ،زبردستی فیڈر چالو کرانے سے پیسکو کو  26 لاکھ 40 ہزار روپے  کا نقصان اٹھانا پڑا ۔
 مراسلہ کے متن میں لکھا ہے کہ  ایم پی اے فضل الہی اور اس کے ساتھیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے ۔

یہ بھی پڑھیں: لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاج، مظاہرین نے پرویز خٹک کا راستہ روک لیا 
 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں