(ملک جاوید اقبال) وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوامیں گورنر راج لگنا چاہیئے،صوبائی حکومت کیمپ بنا ہوا ہے جہاں سے بندے اکٹھے کرکے اسلام آباد پر چڑھائی کرتے ہیں۔
شرقپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت ابھی تک صبر سے کام لے رہی ہے ،خیبر پختونخوا حکومت غیر آئینی کام کررہی ہے، کے پی کے حکومت نے تیسری بار وفاق پر چڑھائی کی ہے میری ذاتی رائے ہے صوبائی حکومت پر کاروائی ہونی چاہیئے ،ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ہلاکتوں پر جھوٹ کا بیانیہ بنانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہی، کسی نے کوئی فائرنگ نہیں کی نہ ہی کوئی ہلاکت ہوئی،انہوں نے کہا کہ بیرسٹر گوہر اور علیمہ خان کی آپس میں لڑائی ہوئی ہے ۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کابینہ میں پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی کوئی بات نہیں ہے،حکومت کی معاشی پالیسی کی وجہ سے مہنگائی کنٹرول ہوئی ہے، ضمنی الیکشن پی پی 139 میں عوام نے پی ٹی آئی کو مسترد کیا ۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف اور نواز شریف کے درمیان اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی