Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanخیبر پختونخوا حکومت انتہا پسند سیاست میں مصروف ہے:بلاول

خیبر پختونخوا حکومت انتہا پسند سیاست میں مصروف ہے:بلاول



(24 نیوز)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہمارے درمیان ایسی سوچ رکھنے والے عناصر موجود ہیں جو نوجوانوں کو انتہا پسندی کی جانب مائل کرنا چاہتے ہیں، جب کہ ہماری خواہش ہے کہ نوجوان ترقی کریں، روزگار کمائیں۔خواتین کو برابری کے حقوق دینے سے ہی ترقی ہوگی۔خیبرپختونخوا حکومت اپنے عوام کی خدمت کے بجائے انتہا پسند سیاست میں مصروف ہے۔

کراچی میں سندھ پنک فٹبال ٹورنامنٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ پاکستان کی 70 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، سب جانتے ہیں کہ اس ملک کا مستقبل نوجوان ہیں، یہاں ایسی سوچ رکھنے والے موجود ہیں جو نوجوانوں کو انتہاپسندی کی جانب دھکیلنا چاہتے ہیں، خواہ وہ مذہبی انتہاپسندی ہو، سیاسی انتہاپسندی ہو یا کوئی بھی دوسری انتہاپسندی ہو، میں اور آپ ملکر نوجوانوں کی ترقی کا بندوبست کریں گے۔

ضرورپڑھیں:وزیراعظم،فضل الرحمٰن کا ٹیلیفونک رابطہ،مدارس رجسٹریشن بل پرتحفظات دورکرنے کی یقین دہانی

بلاول نے کہا کہ کچھ ایسی سوچ رکھنے والے ہیں جو خواتین کو ترقی کرتے نہیں دیکھنا چاہتے، ایسے لوگ ہمارے ملک میں اور ہمسایہ ملک میں بھی موجود ہیں، ان کے لیے میں سمجھتا ہوں، سب سے بہترین جواب یہ خواتین ہیں جو میرے پیچھے کھڑی ہیں، آج میں بہت خوش کہ یہاں لیاری، کراچی میں فٹبال کے عالمی سطح کی طرز کے پروگرام میں موجود ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ بھر کے نوجوان، بالخصوص ہماری خواتین یہاں فٹبال کھیلنے کے لیے موجود ہیں، آپ کو معلوم ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح نے کہا تھا کہ کوئی ملک اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتا، جب تک اس کے لیے خواتین کا برابری کا کردار نہ ہو،آج میں بہت خوش کہ یہاں لیاری، کراچی میں فٹبال کے عالمی سطح کی طرز کے پروگرام میں موجود ہوں، قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو، شہید بینظیر بھٹو اور صدر آصف علی زرداری نے اس شہر اور لیاری کے لیے بہت سے کام کیے، اب بھی کئی شعبوں میں کام کرنے کی گنجائش موجود ہے، ہمارے نمائندے محنت کر رہے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہاکہ ہم وزیراعلیٰ سندھ سے کہیں گے، پورے صوبے، کراچی اور لیاری پر توجہ دیں، آپ کی اور آپ کی حکومت کی محنت کی وجہ سے کراچی میں پہلی بار ایک جیالا میئر بنا ہے، جب کہ یہ پوری جماعت کی کامیابی ہے لیکن صف اول کا کردار پھر بھی لیاری والوں کا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ کو معلوم ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح نے کہا تھا کہ کوئی ملک اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتا، جب تک اس کے لیے خواتین کا برابری کا کردار نہ ہو، انہوں نے پنک فٹبال ٹورنامنٹ میں شریک خواتین کے حوالے سے امید کا اظہار کیا کہ ایک دن یہ خواتین عالمی سطح پر فٹبال کے مقابلوں میں شریک ہوں گی اور پاکستان کا نام روشن کریں گی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ حکومت نے پورے پاکستان میں تمام صوبائی حکومتوں سے زیادہ توجہ کھیلوں پر دی ہے، کھیلوں کی ترقی میں صف اول کا کردار لیاری والوں کا ہے، یہی لیاری والے آمروں کے کوڑے کھانے، سیاسی بالادستی کی جدوجہد میں ہمیشہ آگے رہے ہیں، یہاں شہری حکومت کے کام بھی سب سے زیادہ ہونے چاہئیں۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے حکام کو ہدایت کی کہ اس میدان میں روشنی کا بندوبست کیا جائے تاکہ نوجوان رات کے اوقات میں بھی یہاں کھیل سکیں۔

بعد ازاں ایکس پیغام میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت اپنے عوام کی خدمت کے بجائے انتہا پسند سیاست میں مصروف ہے، خمیازہ صوبے کے عوام بھگت رہے ہیں، خیبر پختونخوا کے عوام کا حق ہے کہ ان کے مسائل کے حل ہوں۔ بلاول بھٹو نے گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کی کاوشوں کا خیرمقدم کیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی  بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سیاسی قوتوں کے درمیان مکالمہ سیاسی، اقتصادی اور سیکیورٹی چیلنجز کا حل تلاش کرنے کا مؤثر ذریعہ ہے، سیاسی مکالمہ اتفاق رائے اور استحکام پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، جو نتائج حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے،یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ باوجود انتظامی اختیارات اور مسائل کے حل کی بنیادی ذمہ داری کے خیبرپختونخوا کی حکومت نے اپنا فرض ادا نہیں کیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں