Sunday, December 29, 2024
ہومPakistanخیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی، ضبط شدہ ممنوعہ چائنہ سالٹ میں خورد برد...

خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی، ضبط شدہ ممنوعہ چائنہ سالٹ میں خورد برد کا انکشاف


— فائل فوٹو

خیبر پختون خوا فوڈ اتھارٹی کے افسران کی ضبط شدہ ممنوعہ چائنہ سالٹ میں خورد برد کا انکشاف ہوا ہے۔

حکّام کے مطابق مردان میں فوڈ اتھارٹی کے گودام سے چائنہ سالٹ کی 95 بوریاں غائب ہیں۔

مبینہ ملوث دو افسران کے خلاف ڈپٹی ڈائریکٹر انسپکشن نے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کوخط لکھ دیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر انسپکشن نے خط میں لکھا ہے کہ دونوں افسران نے مردان میں گودام سے ممنوعہ چائنہ سالٹ کی 97 بوریاں قبضے میں لے لی ہیں۔

اُنہوں نے لکھا ہے کہ انسپکشن کے دوران 95 بوریوں سےچائنہ سالٹ کی جگہ عام نمک نکلا اور جانچ کے دوران اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور فوڈ سیفٹی آفیسر کے ریکارڈ میں تضاد بھی پایا گیا۔

فوڈ اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق خورد برد میں ملوث افسران کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

اس حوالے سے وزیرِ خوراک ظاہر شاہ طورو کا کہنا ہے کہ معاملے سے متعلق حکّام سے پوچھا جائے گا اور خورد برد ثابت ہوئی تو کارروائی کی جائے گی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں