Saturday, December 28, 2024
ہومPakistanخیبر پختونخوا: نگراں وزیر جاتے جاتے اپنے محکمے کے ملازمین کیلئے اضافی...

خیبر پختونخوا: نگراں وزیر جاتے جاتے اپنے محکمے کے ملازمین کیلئے اضافی تنخواہ کی سفارش کرگئے



خیبر پختونخوا کے نگراں وزیر اپنے محکمے کے ملازمین کےلیے اضافی تنخواہیں دینے کی سفارش کرگئے۔

نگراں وزیر برائے ثقافت و سیاحت بیرسٹر فیروز جمال جاتے جاتے اپنے محکمے کے ملازمین پر مہربانیاں کرگئے۔

نگراں صوبائی وزیر نے نگراں وزیراعلیٰ کو خط لکھا اور محکمہ سیاحت، ثقافت اور عجائب گھر کے 28 ملازمین کو اضافی تنخواہیں دینے کی سفارش کردی۔

خط میں کہا گیا کہ الیکشن میں اضافی ڈیوٹی دینے والے 28 ملازمین کو 2 اضافی تنخواہیں دی جائیں۔

محکمہ خزانہ کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ نے متعلقہ ملازمین کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کی منظوری دے دی ہے۔

محکمہ خزانہ کے مطابق اضافی تنخواہ دینے سے خزانے پر 34 لاکھ 69 ہزار 861 روپے کا بوجھ پڑے گا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں