Wednesday, December 25, 2024
ہومPakistanخیرپور : تین بچیاں جھیل میں ڈوب گئیںدو جاں بحقایک کو بچا...

خیرپور : تین بچیاں جھیل میں ڈوب گئیںدو جاں بحقایک کو بچا لیا گیا



(24نیوز)خیرپور کے نواحی گاؤں میں 3بچیاں جھیل میں ڈوب گئیں ، دو بچیاں جاں بحق ایک کو بچا لیا گیا ، اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت بچیوں کی لاشوں کو باہر نکالا۔
پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ خیرپور گمبٹ کے نواحی گاؤں محبوب کلہوڑو میں پیش آیا جہاں 8 سالہ الیزہ اور 10 سالہ کونج جھیل کراس کرتے ہوئے گر کر ڈوب گئیں۔

 بتایا گیا ہے کہ دریائے سندھ میں پانی زیادہ آنے کے باعث جھیل پانی سے بھر گئی جھیل کراس کرنے والے راستے پر شگاف پڑ گیا۔

ورثا اور گاؤں والوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بچیوں کی نعشوں کو باہر نکالا،بچیوں کی کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں