Thursday, December 26, 2024
ہومPakistanدفتر خارجہ کا لبنان میں پھنسے پاکستانیوں کی سہولت کاری کے حوالے...

دفتر خارجہ کا لبنان میں پھنسے پاکستانیوں کی سہولت کاری کے حوالے سے اہم بیان



(انور عباس)دفتر خارجہ نے لبنان میں پھنسے پاکستانیوں کی سہولت کاری کے حوالے سے اہم بیان جاری کردیا۔

ترجمان ممتاز زہرا بلوچ کاکہنا ہے کہ وزارت خارجہ اور بیروت میں پاکستانی سفارت خانہ لبنان کی بحرانی صورتحال میں پھنسے پاکستانی شہریوں کی سہولت کیلئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں،بحرانی صورتحال کے پیش نظر وزارت خارجہ نے اپنے کرائسز مینجمنٹ یونٹ کو فعال کر دیا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ  لبنان میں پاکستانی شہریوں اور ان کے اہل خانہ کو مندرجہ ذیل رابطے کی تفصیلات پر CMU سے رابطہ کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے،دفتر خارجہ نے لبنان میں پھنسے پاکستانیوں کے رابطے کیلئے نمبروں کی تفصیلات بھی جاری کر دیں۔

لینڈ لائن: 051-9207887

ای میل: [email protected]

 دریں اثنا، بیروت میں پاکستان کا سفارت خانہ بھی 24/7 درج ذیل رابطے کی تفصیلات پر دستیاب ہے۔

یہ بھی پڑھیں:یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کیلئے نئی ایڈوائزری جاری





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں