لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے چین سٹور ایسوسی ایشن پاکستان کے وفد نے ملاقات کی۔ملاقات میں ”شاپنگ فیسٹیول“ کے انعقاد کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔لاہور میں چین سٹورز کے اشتراک سے پہلا شاپنگ فیسٹیول منعقدہوگا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز کوچین سٹور ایسوسی ایشن پاکستان کے وفد نے تجاویز اور سفارشات سے آگاہ کیا-پنجاب میں سٹورز کے اوقات کار کے لئے سالانہ کیلنڈر بنانے کی تجویزپیش کی گئی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ لاہور میں ہار س اینڈ کیٹل شو کو نئے انداز سے دوبارہ شروع کرنے جا رہے ہیں۔کاروباری برادری کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں۔کاروبار کے فروغ کے لیے قابل عمل تجاویز پر ضرور عمل کیا جائے گا۔ دل سے پاکستانی ہوں،پاکستانی برانڈ استعمال کرتی ہوں۔معاشی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے بزنس فرینڈلی پالیسی بہت ضروری ہے۔پنجاب کو تجارت اور صنعت کا ہب بنانا میرا مشن ہے۔