Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanدوران ڈیوٹی حرکت قلب بند ہونے سے ڈی ایس پی ٹریفک انتقال...

دوران ڈیوٹی حرکت قلب بند ہونے سے ڈی ایس پی ٹریفک انتقال کر گئے



(24 نیوز) ڈی ایس پی ٹریفک راولپنڈی مسرت عباس دوران ڈیوٹی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔

ڈی ایس پی ٹریفک مسرت عباس کافی عرصے عارضہ قلب میں مبتلا تھے، دوران ڈیوٹی تکلیف ہونے پر انہیں فوری طور پر اے ایف آئی سی ہسپتال منتقل کیا گیا، ہسپتال منتقلی کے دوران وہ جانبر نہ ہو سکے اور اپنے خالق حقیقی سے جا ملے، مسرت عباس انتہائی فرض شناس اور ایماندار آفیسر تھے، ڈی ایس پی ٹریفک کا تعلق چکوال کے نواحی گاؤں سرال سے تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیکس گزاروں کیلئے اچھی خبر

سی ٹی او راولپنڈی بینش فاطمہ نے ڈی ایس پی ٹریفک کی اچانک وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا، ڈی ایس پی ٹریفک چوہدری مسرت عباس مہر آباد سرکل میں بطور ڈی ایس پی ٹریفک تعنیات تھے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں