(اسرار خان) موٹروے پولیس نے دھند کی شدت کے باعث لاہور اسلام آباد موٹروے (ایم 2) اور لاہور سیالکوٹ موٹروے (ایم 11) کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق ایم 2 کو لاہور سے کوٹ مومن تک اور ایم 11 کو سیالکوٹ تک دھند کے باعث بند کیا گیا ہے تاکہ عوام کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔
موٹروے پولیس کی جانب سے شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کریں کیونکہ صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں سفر کرنے کے لیے بہترین اوقات ہیں۔
ڈرائیوروں کو آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہےاور یہ بھی کہا گیا ہے کہ تیز رفتاری سے گریز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں،عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور اپنی حفاظت کو مقدم رکھیں۔
موٹروے پر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان