Tuesday, December 24, 2024
ہومPakistanدہشتگردوں کی نشاندہی کر کے بھرپور کارروائی کی جائےشہباز شریف کی وزیراعلیٰ...

دہشتگردوں کی نشاندہی کر کے بھرپور کارروائی کی جائےشہباز شریف کی وزیراعلیٰ بلوچستان کو ہدایت



(اویس کیانی)وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نےملاقات کی، ملاقات میں بلوچستان کی سیکیورٹی و مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ 

وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان نے وزیراعظم کو بلوچستان کی سیکیورٹی و مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی،اس موقع پروزیراعظم  کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں گزشتہ روز ہونے والے دہشتگرد حملے بزدلانہ کارروائیاں تھیں جن کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جا سکتا،ہماری بہادر سیکیورٹی فورسز نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے دہشتگردوں کے عزائم کو ناکام بنایا،وزیراعظم نے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات کی ہدایت کی جبکہ دہشتگردوں کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف بھرپور کارروائی کی ہدایات بھی کی۔ 

یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت سے وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ملاقات، بلوچستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں