نگراں وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ دہشتگرد چاہے سرحد پار دراندازی کی کوشش کریں یا اندر بھرپور جواب دیا جائے گا۔
وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کا یہ بیان آج صبح پاکستان کی جانب سے ایران میں کیے آپریشن کے بعد آیا ہے۔
جان اچکزئی کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ کالعدم تنظیموں سےتعلق رکھنے والےدہشتگردوں کو کچل دیا جائے گا۔