Friday, December 27, 2024
ہومPakistanرات کے وقت سندھ کے گاؤں میں تیندوا گھس آیا تو خوفزدہ...

رات کے وقت سندھ کے گاؤں میں تیندوا گھس آیا تو خوفزدہ دیہاتیوں نے کیا کِیا؟



رات کے وقت سندھ کے گاؤں میں تیندوا گھس آیا تو خوفزدہ دیہاتیوں نے کیا کِیا؟

جامشورو (ڈیلی پاکستان آن لائن) جامشورو کے نواحی علاقے میں خوفزدہ دیہاتیوں نے رات کو گاؤں میں گھس آنے والے تیندوے کو فائرنگ کر کے مار ڈالا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سندھ  کے شہر جامشورو کے قریب کامبوہ گاؤں میں رات کو جنگلی درندہ گھس آیا جس پر دیہاتی خوف زدہ ہو کر بندوقیں نکال لائے۔ درندہ لوگوں کو دیکھ کر چھپنے کی کوشش کرنے لگا تاہم دیہاتیوں نے اسے گھر کر فائرنگ کر دی جس پر وہ ہلاک ہو گیا۔

بعد ازاں محکمہ جنگی حیات کے حکام کو اطلاع کی گئی جس پر جائزہ لیا گیا تو پتہ چلا کہ ہلاک درندہ تیندوا تھا۔ ڈپٹی کنزرویٹو محکمہ جنگلی حیات سندھ کا کہنا تھا کہ جبل کامبوہ کا پہاڑی سلسلہ بلوچستان تک پھیلا ہوا ہے، امکان ہے کہ تیندوا وہیں سے گاؤں میں داخل ہوا۔ 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں