راجن پور کے علاقے کچہ سونمیانی میں ڈاکوؤں نے ایک گھر پر حملہ کر دیا۔
پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔
ڈاکو فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔
دوسری جانب سندھ کے مختلف شہروں میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ڈرائیوروں سمیت 4 مغویوں کو بازیاب کرا لیا۔
ڈی ایس پی کے مطابق گھوٹکی قومی شاہراہ سے 21 دن قبل اغواء کیے گئے 3 ڈرائیور بازیاب کرالیے گئے، مغویوں کو سکھر پولیس نے کڈھڑی کے کچے سے بازیاب کرایا۔
پولیس نے شکارپور کے کچے میں کارروائی کرتے ہوئے ایک مغوی بازیاب کرا لیا، وزیر سولنگی کو 2 ماہ قبل ہنی ٹریپ کے ذریعے اغواء کیا گیا تھا۔