Sunday, December 29, 2024
ہومPakistanراولپنڈی:ایف آئی اے کی کاروائیاں6 انسانی سمگلرگرفتار

راولپنڈی:ایف آئی اے کی کاروائیاں6 انسانی سمگلرگرفتار



(ارشاد قریشی) ایف آئی اے کے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل نے  کاروائیاں کر کے 6 انسانی سمگلروں کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزمان میں منور بٹ، طاہر مزمل، ذیشان صادق، عبداللہ طاہری، لیاقت حسین اور محمد رضوان شامل ہیں، گرفتار ملزمان نے بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورے،ملزمان کو منڈی بہاوالدین اورراولپنڈی کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، ملزم منور بٹ نے شہریوں کو اٹلی ملازمت کا جھانسہ دے کر 66 لاکھ روپے وصول کئے اور اس کے خلاف 3 مقدمات درج تھے۔

ملزم طاہر مزمل نے شہری کو قطر ملازمت کا جھانسہ دے کر 2 لاکھ 60 ہزار روپے ہتھیائے،گرفتار ملزم ذیشان صادق نے متعدد شہریوں کو ملائیشیاء بھجوانے کے نام پر 6 لاکھ 64 ہزار روپے وصول کئے،گرفتار ملزم عبداللہ طاہری نے دبئی بھجوانے کی آڑ میں 2 لاکھ 60 ہزار روپے ہتھیائے،ملزم لیاقت حسین نے شہریوں کو کینیڈا بھجوانے کا جھانسہ دے کر 3 لاکھ 70 ہزار روپے بٹورے،ملزم لیاقت حسین کے خلاف 3 مقدمات درج تھے،ملزم عنایت نے شہری کو دبئی ملازمت کا جھانسہ دے کر 3 لاکھ روپے سے زائد بٹورے۔

گرفتار ملزمان  پیسے وصول کرنے کے بعد روپوش ہو گئے تھے،ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ایف بی آر نے مئی میں مقررہ ہدف سے زائد محصولات جمع کر لئے





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں