Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanراولپنڈی میں 9افراد کے قتل کیس کا فیصلہ سنادیا گیا

راولپنڈی میں 9افراد کے قتل کیس کا فیصلہ سنادیا گیا



راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)تھانہ چونترہ کے نواحی علاقہ میال میں 9 افراد کے قتل کا کیس فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج راجہ فیصل رشید نے سنا دیا۔

مجرم رب نواز،دانش نواز،اشرف اورعاقب کو 5 مرتبہ سزائے موت جبکہ مجرم اکرام نواز کو 5 مرتبہ عمر قید کی سزا سنائی گئی۔سزائے موت پانے والے مجرموں کو 5 پانچ لاکھ ہرجانہ بھی دینا ہوگا۔

جبکہ عدالت نے ملزم طاہر محمود ،حمزہ، محمد سلیم ، قیصر عباس ، عابد نواز ،وسیم بابر اورجاوید اقبال کو کیس سے بری کر دیا ہے ۔

 واضح رہے کہ راولپنڈی کےعلاقے چونترہ میں دیرینہ دشمنی پر 9 افراد کو فائرنگ کرکےقتل کردیا گیاتھا۔گاؤں میال میں رب نواز گروپ کےلوگوں نےمخالف کےگھرمیں گھس کر فائرنگ کرکے5 خواتین اور4 بچوں کو قتل کیا تھا ۔

مقتولہ کےشوہر نے پولیس کو بتایا کہ 50 افراد نے گھرپر حملہ کیا جس کے بعد گھر کی خواتین نے ٹیلی فون کرکےآگاہ کیا۔خواتین نے خود کو ایک کمرےمیں بند کرلیا تھا تاہم ملزمان نے دروازہ توڑکرفائرنگ کرکےموت کے گھاٹ اتاردیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں