Wednesday, December 25, 2024
ہومPakistanرحیم یار خان کے حلقہ این اے 171 میں ضمنی انتخاب کیلئے...

رحیم یار خان کے حلقہ این اے 171 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری



رحیم یار خان(ڈیلی پاکستان آن لائن)رحیم یار خان کے حلقہ این اے 171 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے جو شام 5 بجے تک بلا تعطل چلتی رہے گی۔ 
ضمنی انتخابات کے باعث مقامی سطح پر آج ضلع رحیم یار خان میں عام تعطیل ہے جبکہ دفعہ 144 بھی نافذ کی گئی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم این اے ممتاز مصطفیٰ ایڈوکیٹ کی وفات پر یہ سیٹ خالی ہوئی تھی۔پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹی سمیت مختلف جماعتوں کے 7 امیدوار ضمنی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔پیپلز پارٹی کے مخدوم طاہر رشید الدین اور پی ٹی آئی کے حسان مصطفیٰ ایڈووکیٹ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔ 

 پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہو گا اور 5 بجے شام تک جاری رہے گا، سیکورٹی کے لیے 2700 پولیس اہلکار الیکشن ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔حلقہ این اے 171 میں 5 لاکھ 26 ہزار ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، حلقے میں 301 ٹوٹل پولنگ سٹیشن بنائے گئے ہیں۔حلقے میں مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 88 ہزار 113 ہے جبکہ خواتین ووٹرز 2 لاکھ 38 ہزار860 ہیں۔

حلقے میں مردوں کے لیے 88، خواتین کے لیے 88 اور مشترکہ 125 پولنگ سٹیشن بنائے گئے ہیں جبکہ مردوں کے لیے 510، خواتین کے لیے 391 ، کل 901 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔این اے 171 کی پولنگ کے لیے 301پریزائیڈنگ، 15 ریزرو پریزائیڈنگ آفسیرز تعینات کیے گئے ہیں، 946 اسسٹنٹ پریزائیڈنگ آفیسر، 946 پولنگ آفیسرز اور 301 نائب قاصد تعینات کیے گئے ہیں جبکہ ریٹرنگ آفیسر کی ذمہ داری اسسٹنٹ کمشنر رحیم یارخان وقاص ظفرادا کر رہے ہیں۔

 انتخابی حلقہ کی سیکورٹی 4 سیکٹرز اور23 سب سیکٹرز میں تقیسم کی گئی ہے، ضمنی الیکشن میں 2700 پولیس آفیسرز اور اہلکار تعینات ہیں، ضمنی الیکشن کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے گئے جبکہ حلقہ کے 62 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ضمنی الیکشن کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں، پولنگ سٹیشنز پر ایلیٹ فورس، کیو آر ایف کے دستے بھی تعینات کیے گئے ہیں۔ڈی پی او آفس میں مرکزی کنٹرول روم کے ذریعے مانیٹرنگ ہو گی، کنٹرول روم میں تین سینئر پولیس آفیسرز، 20 آئی ٹی ایکسپرٹ فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں