Thursday, December 26, 2024
ہومPakistanرشتے کے تنازع پر فائرنگ تین خواتین اور ایک بچہ جاں بحق

رشتے کے تنازع پر فائرنگ تین خواتین اور ایک بچہ جاں بحق



نارووال(ڈیلی پاکستان آن لائن)ظفروال میں سابق بیوی سے ٹوٹے رشتے کی بحالی میں ناکامی سے دل برداشتہ ملزم نے فائرنگ کرکے سابق بیوی، ساس، سالی اور اس کے 10 سالہ بچے کو قتل کردیا۔ظفروال کے نواحی موضع خوشحال گڑھ میں ملزم اکرم عرف گڈو کو مبینہ طور پر اس کی پسند کی شادی تڑوانے اور اس کے رشتہ داروں پر مقدمہ بازی کا رنج تھا، جس سے دل برداشتہ ہو کر اس نے سابق سسرالیوں کے گھر جاکر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے نتجیے میں اس کی سابقہ ساس حاجرہ بی بی، سابق بیوی، سالی اور اس کا بیٹا موقع پر دم توڑ گئے جبکہ اس کا سابق سسر اور ہم زلف زخمی ہوگئے۔ 

ڈی پی او نارووال نوید ملک کے مطابق ملزم نے وقوعہ کے بعد خود کو کمرے میں بند کرکے آگ لگائی اور بلیڈ سے گلا کاٹ لیا۔لاشوں، ملزم اور اس کے سابق سسر سمیت 3 زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال نارووال منتقل کیا جا رہا تھا کہ ملزم اکرم عرف گڈو راستے میں دم توڑ گیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں