کراچی (اسٹاف رپورٹر) رنچھوڑ لائن رامسوامی میں جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے کے وار سے ماں اور بیٹا زخمی ہوگئے جنھیں فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا ۔ نبی بخش پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شاکر نے جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے کے وار سے 45سالہ سائرہ زوجہ جمیل اور اس کے بیٹے 18سالہ محمد علی کو زخمی کیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے ۔