لاہور(کر ائم رپو رٹر)لاہور پولیس نے رواں سال منشیات کے گھناؤنے کاروبار کیخلاف کریک ڈاؤن میں 5158مقدمات درج کر کے5323ملزمان کو گرفتار کیا ہے یہ بات ترجمان لاہور پولیس نے جاری اپنے بیان میں کہی۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 3712 کلو سے زائد چرس،177کلو سے زائد ہیروئن، 104کلو سے زائد آئس اور36905لیٹر شراب برآمد کی گئی سٹی ڈویژن میں منشیات کے 1174 ملزمان،کینٹ میں 1082، سول لائنزمیں 562، صدر میں 715، اقبال ٹاؤن میں 850اورماڈل ٹاؤن میں 864ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
سی سی پی او لاہور نے کہا کہ منشیات کے خاتمے کیلئے کریک ڈاؤن جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ منشیات کے نیٹ ورک کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔بلال صدیق کمیانہ نے تعلیمی اداروں کے اطراف میں منشیات فروشی کی بیخ کنی کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنزمیں تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے بتایا کہ منشیات کے آن لائن کاروبار میں ملوث ملزمان کی سرکوبی کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے منشیات کی سپلائی چین میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹارگیٹڈآپریشنز کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان نسل کو نشے کی لعنت سے محفوظ رکھنے کیلئے والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں۔