Sunday, January 5, 2025
ہومPakistanرپورٹ کہتی ہے پرویز الٰہی کوسٹنٹ ڈلے ہوئے ہیں سانس لینے میں...

رپورٹ کہتی ہے پرویز الٰہی کوسٹنٹ ڈلے ہوئے ہیں سانس لینے میں مشکل ہےجسٹس ارباب طاہر کے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو اڈیالہ جیل سے کہیں اور منتقل نہ کرنے کیلئے درخواست پر ریمارکس



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل سے کہیں اور  منتقل نہ کرنے کیلئے دائر درخواست پر سماعت کے دوران جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہاکہ پرویز الٰہی کی پسلیاں فریکچر ہونے کی رپورٹ پمز ہسپتال کی ہے،رپورٹ کہتی ہے کہ پرویز الٰہی کواسٹنٹ ڈلے ہوئے ہیں، سانس لینے میں مشکل ہے،آپ کے اور میرے والدین بھی ہیں، ہم سب کو انسانیت کے ناطے بھی دیکھنا ہوگا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل سے کہیں اور  منتقل نہ کرنے کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی،نمائندہ اڈیالہ جیل نے کہاکہ پرویز الٰہی کو سکیورٹی وارڈٹو میں رکھا گیا ہے،وکیل نے کہاکہ جیل میں تو ڈسپرین کی گولی بھی نہیں ملتی، کسی اچھے ہسپتال منتقل کیا جائے،جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہاکہ پرویز الٰہی کی پسلیاں فریکچر ہونے کی رپورٹ پمز ہسپتال کی ہے،رپورٹ کہتی ہے کہ پرویز الٰہی کواسٹنٹ ڈلے ہوئے ہیں، سانس لینے میں مشکل ہے،آپ کے اور میرے والدین بھی ہیں، ہم سب کو انسانیت کے ناطے بھی دیکھنا ہوگا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں