Wednesday, December 25, 2024
ہومPakistanریئر ایڈمرل (ر) معظم الیاس چیئرمین پورٹ قاسم اتھارٹی مقرر

ریئر ایڈمرل (ر) معظم الیاس چیئرمین پورٹ قاسم اتھارٹی مقرر



(بابر شہزاد تُرک)ریئر ایڈمرل (ر) معظم الیاس کو چیئرمین پورٹ قاسم اتھارٹی مقرر کر دیا گیا۔وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں جن میں چیئرمین پورٹ قاسم اتھارٹی کا تقرر کیا ہے، سید معظم الیاس کی تقرری کنٹریکٹ کی بنیاد پر 3 سال کیلئے بمطابق مروجہ قواعد و ضوابط ایم پی سکیل 1 میں کی گئی ہے۔

 سیکریٹری داخلہ خرم آغا کو تفویض کئے گئے سیکرٹری نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن کے اضافی چارج میں 3 ماہ کی توسیع کی گئی ہے جو کہ  رواں برس 25 ستمبر سے شمار ہو گی، مزید برآں تقرر کے منتظر گریڈ 21 کے جودت ایاز کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی بنا کر ان کی 2 ماہ کی رخصت منظور کی گئی ہے۔

 جوائنٹ سیکریٹری، وزارتِ نیشنل فوڈ سکیورٹی امجد احمد کا تبادلہ کر کے ان کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، ڈپٹی سیکریٹری جان بہادر کا وزارتِ مذہبی اُمور سے آبی وسائل ڈویژن تبادلہ کیا گیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں