Tuesday, December 24, 2024
ہومPakistanریاست بانی پی ٹی آئی کو سیکیورٹی کے بہانے سے پیش ہونے...

ریاست بانی پی ٹی آئی کو سیکیورٹی کے بہانے سے پیش ہونے سے روک رہی ہے، لطیف کھوسہ


فائل فوٹو

تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ ریاست بانی پی ٹی آئی کو سیکیورٹی کے بہانے سے پیش ہونے سے روک رہی ہے۔

اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ یہ ریاستِ پاکستان کی ناکامی ہے کہ وہ ان کو سیکیورٹی نہیں دے سکتی۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ ججز نے ان ترامیم کو مسترد کیا، یہ نیب ترامیم نواز شریف اور ان کے صاحبزادوں کو فائدہ دینے کے لیے کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ نے سائفر میں غدار غدار کی رٹ لگائی، اب ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو لیکر نشانہ بنا رہے ہیں، پنجاب حکومت بغیر وجہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف پرچہ بنا رہی ہے۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ 1971ء میں ہم نے ایک پارٹی کا مینڈیٹ چھینا، جنہوں نے ملک کو دو لخت کیا ان کو پھانسی دیں، آپ سمجھتے ہیں ہم بغاوت کر رہے ہیں ہم صرف آپ کو تاریخ یاد دلا رہے ہیں، ہم پاکستان کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں، عمرانی معاہدہ آئین ہے، آئین پر عمل کریں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں