Friday, December 27, 2024
ہومPakistanریٹائرڈ ججز کو الیکشن اپیلوں پر سماعت سے روکنے کیلئے لارجر بینچ...

ریٹائرڈ ججز کو الیکشن اپیلوں پر سماعت سے روکنے کیلئے لارجر بینچ بنانے کی سفارش


— فائل فوٹو

ریٹائرڈ ججز کو الیکشن اپیلوں پر سماعت سے روکنے کے لیے متفرق درخواست پر لاہور ہائی کورٹ سے لارجر بینچ بنانے کی سفارش کر دی گئی۔

عدالت نے درخواست پر فریقین کو نوٹس بھی جاری کر دیے۔

جسٹس عابد عزیز شیخ نے پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر سماعت کی۔

متفرق درخواست میں وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا ہے کہ این اے 128 لاہور سے عون چوہدری کے مقابلے میں الیکشن لڑا۔

درخواست گزار کے مطابق حکومت نے انتخابی عذرداری پر من پسند فیصلے کرانے کے لیے ریٹائرڈ ججوں کو الیکشن ٹریبونلز میں لگا دیا ہے۔

عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ریٹائرڈ ججوں کو الیکشن ٹریبونلز میں لگانے کا حکومتی اقدام معطل کرے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں