کنجوانی ،فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ زرعی پالیسی بناتے وقت کسانوں سے مشاورت کرنی چاہئے
روزنامہ جنگ کے مطابق انہوں نے فیصل آباد کے حلقے این اے 97 میں علاقہ عمائدین سے ملاقاتیں کیں،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے معاشی حالات کی ابتری کی اصل وجوہات جانے بغیر اصلاح ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ زرعی اجناس کی صحیح قیمت نہ ملنے پر کسان شدید پریشان ہیں، زرعی پالیسی بناتے وقت کسانوں سے بھی مشاورت کرنی چاہئے۔ہمایوں اختر خان کا کہنا ہے کہ حلقہ این اے 97 اور دیگر پسماندہ ترین علاقوں کی ترقی حکومتوں کی ترجیح ہونی چاہئے۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ حلقے کے عوام کے ساتھ ہوں، مسائل کے حل کے لئے کوششیں جاری رہیں گی۔