ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملتان میں زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون نے دلبرداشتہ ہو کر تیزاب پی لیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ملتان میں نامعلوم رکشہ ڈرائیور نے خاتون کو وہاڑی چوک سے اغوا کیا اور 2 روز تک زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر وہاڑی چوک میں واپس چھوڑ گیا۔
خاتون نے دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کی کوشش کرتے ہوئے تیزاب پی لیا جس پر تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان نے سی پی او ملتان سے افسوس ناک واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔