Saturday, December 28, 2024
ہومPakistanسابق جج اور معروف قانون دان رشید اے رضوی انتقال کرگئے 

سابق جج اور معروف قانون دان رشید اے رضوی انتقال کرگئے 



(24 نیوز)سابق جج اور ممتاز قانون دان رشید اے رضوی انتقال کر گئے،نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس مقبول باقر نے سینئرقانون دان رشید اے رضوی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رشید اے رضوی علالت کے باعث کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے،رشید اے رضوی سندھ جرنلسٹس پروٹیکشن کمیشن کے چیئرمین تھے۔
دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس مقبول باقر نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ رشید اے رضوی ایک بہترین اور غریب پرور انسان تھے ،کچھ دنوں سے رشید اے رضوی ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے اور میں نے ملاقات بھی کی تھی ،وزیراعلیٰ سندھ نے مرحوم رشید اے رضوی کے بلند درجات اور فیملی کے صبر کیلئے دعاکی۔

یہ بھی پڑھیں: میرے مینڈیٹ پر ڈاکاڈالا تو۔۔۔ بلاول بھٹو نے  بڑی دھمکی دے دی





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں