سابق جج اور سینئر قانون دان جسٹس ریٹائرڈ رشید اے رضوی کی نمازِ جنازہ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں امام بارگاہ یثرب میں ادا کردی گئی۔
نمازِ جنازہ میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بھی شرکت کی۔
اس کے علاوہ نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر اور نگراں وزیرِ اطلاعات سندھ احمد شاہ سمیت ججز، وکلا اور عام لوگوں کی بڑی تعداد بھی نمازِ جنازہ میں شریک ہوئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز رشید اے رضوی علالت کے باعث کلفٹن کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں ان کا انتقال ہوگیا تھا۔