کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق نگران وزیرداخلہ سندھ حارث نواز نے سندھ میں جرائم کی وجہ سیاسی تعیناتیوں کو قرار دیدیا۔
سابق نگران وزیرداخلہ سندھ حارث نواز کا کہناہے کہ جرائم کی بڑی وجہ سیاسی تعیناتیاں ہیں،ایم این اے اور ایم پی اے اپنی مرضی کے ایس ایچ او لگواتے ہیں،ہر6ماہ بعد افسران کے تبادلے ہوجاتےہیں،پیپلزپارٹی کی5سال حکومت رہی،:ہم نے نگران دور میں کرائم پر کافی حد تک قابو پایاتھا،مختلف پولیس مقابلوں کے دوران کئی ڈاکو ہلاک ، اور گرفتار ہوئےتھے،منشیات فروشی پر بھی کافی حد تک پولیس کا کنٹرول تھا۔