Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanسابق نگراں وزیر فوڈ سیکیورٹی کوثر عبداللّٰہ نے گندم امپورٹ کی ذمے...

سابق نگراں وزیر فوڈ سیکیورٹی کوثر عبداللّٰہ نے گندم امپورٹ کی ذمے داری لینے سے انکار کردیا


سابق نگراں وزیر فوڈ سیکیورٹی کوثر عبداللّٰہ نے گندم امپورٹ کی ذمے داری لینے سے انکار کردیا۔

ایک ٹی وی انٹرویو میں سابق نگراں وزیر فوڈ سیکیورٹی نے گندم امپورٹ کی ذمے داری لینے سے دامن جھاڑ لیا۔

انہوں نے کہا کہ نگراں دور میں وزیر کو دکھائے بغیر سمری منظور کرنے کا کلچر فروغ پا چکا تھا۔

کوثر عبداللّٰہ نے مزید کہا کہ سیکریٹریز اور اسٹیبلشمنٹ ایسا یہ کہہ کر کرتے تھے کہ نگراں وزیر تو 4 دن کےلیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں گندم درآمد کرنے کی مخالفت کی تھی جبکہ نجی شعبے کو گندم منگوانے کی اجازت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے دی تھی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں