Monday, December 23, 2024
ہومPakistanسابق وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کے منظور کردہ منصوبوں کو ختم کرنے...

سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کے منظور کردہ منصوبوں کو ختم کرنے کا فیصلہ



(24نیوز)خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت نے اپنے ہی سابق وزیراعلی محمود خان کے منظور کردہ منصوبوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے سابق وزیراعلی محمود خان کے سوات میں جاری 15 سے زائد منصوبے ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،سوات میں جاری 18 ارب 25 کروڑ روپے سے زائد کے منصوبوں پر کام روک دیا گیا، ان منصوبوں میں سیاحت کے 2 ارب روپے اور سیف سٹی سوات پراجیکٹ کے منصوبے بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف کی سابق حکومت نے ان منصوبوں کو منظور کروایا تھا اور ان پر کام بھی شروع کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا: کالجز اور یونیورسٹیوں میں تعطیلات کا اعلان





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں