Sunday, December 29, 2024
ہومPakistanسابق کمشنر راولپنڈی کے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات پر تحقیقات مکمل

سابق کمشنر راولپنڈی کے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات پر تحقیقات مکمل


الیکشن کمیشن کی اعلیٰ سطح کمیٹی نے سابق کمشنرراولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے دھاندلی کے الزامات پر تحقیقات مکمل کرلیں۔ لیاقت چٹھہ کے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کے معاملے پر الیکشن کمیشن کی اعلیٰ سطح کمیٹی نےاپنی تحقیقات مکمل کرلیں۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی تحقیقاتی کمیٹی کاآخری اجلاس آج ہوگا،کمیٹی سابق کمشنرراولپنڈی کےالزامات پر رپورٹ کوحتمی شکل دے گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ کمیٹی اپنی تحقیقاتی رپورٹ آج الیکشن کمیشن کو پیش کرے گی، راولپنڈی ڈویژن کےتمام ڈی آراوز ،آر اوز کے بیانات بھی رپورٹ کا حصہ ہیں۔

راولپنڈی ڈویژن کےتمام ڈی آر اوز اور آر اوز نے دھاندلی کےالزامات کومسترد کردیا جبکہ کمیٹی نےراولپنڈی ڈویژن کے تمام 6 ڈی آر اوز کےتحریری بیانات قلم بند کیے۔

قومی اسمبلی کے13 اور صوبائی اسمبلی کے 26 آر اوز کے بیانات بھی قلم بند کیے گئے جبکہ الزامات کی پریس کانفرنس کے ٹرانسکرپٹ کو بھی تحقیقاتی رپورٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کمشنر راولپنڈی لیاقت چھٹہ نے تہلکہ خیز انکشاف کیا تھا کہ انتخابی نتائج میں بد ترین دھاندلی ہوئی ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ”میں راولپنڈی ڈویژن میں انتخابی دھاندلی کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں اور اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کرتا ہوں۔“

لیاقات چھٹہ نے کہا تھا کہ ”میں الیکشن ٹھیک نہیں کروا سکا لہٰذا عہدے سے استعفیٰ دیتا ہوں۔ ہم نے جعلی مہریں لگا کر 70، 70 ہزار کی لیڈ کو شکست میں بدلا۔ اس کام میں چیف الیکشن کمشنر بھی ملوث ہیں۔ میں ماتحت افسران سے معذرت چاہتا ہوں کہ انہیں میں نے غلط کام کیلئے کہا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں