Sunday, December 29, 2024
ہومPakistanسال کا طویل ترین دن اورمختصر ترین رات کب ہوگی؟ماہرین فلکیات کا...

سال کا طویل ترین دن اورمختصر ترین رات کب ہوگی؟ماہرین فلکیات کا اہم بیان



(ویب ڈیسک)ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ رواں ماہ 20جون کو سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات ہو گی۔ 

یکم جولائی کے بعد دن کا دورانیہ بتدریج کم ہو نا شروع ہو جاتا ہے اور 22ستمبر کو دن اور رات کا دورانیہ تقریبا برابر ہوتا ہے جبکہ اس کے بعد راتوں کے دورانیے میں اضافہ اور دن کا دورانیہ مختصر ہونا شروع ہو جاتا ہے۔22دسمبر سال کا مختصر ترین دن اور رات طویل ترین ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ ہماری زمین سورج کے گرد گھومتی ہے تو راس الجدی کے موقع پر سورج قطب جنوبی کی جانب جھکا ہوتا ہے اور شمالی نصف کرے سے دور ہوتا ہے تو یہاں سردیوں کا آغاز ہوتا ہے۔اس وجہ سے دن کا دورانیہ گھٹ جاتا ہے جبکہ موسم گرما میں اس سے الٹ ہوتا ہے۔شمالی نصف کرے کے خطوں میں اگلے تین دنوں تک طلوع آفتاب کا وقت یہی رہے گا، البتہ سورج غروب ہونے کا وقت تبدیل ہوتا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: 300یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالوں کیلئے بڑی خوشخبری





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں